کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد کو امارتی ویزہ مل گیا

237

 کراچی: مسائل اورمشکلات میں گھری پی ایس ایل 6 کے حوالے سے ایک مسرت کن خبرسامنے آگئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد کوامارتی ویزہ مل گیا۔

پی سی بی کے ترجمان نے سابق ٹیسٹ کپتان کو امارات کا وزٹ ویزا جاری کردیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سرفرازاحمد کی جلد از ابوظہبی روانگی ممکن بنانے کی کوشش جاری ہے، تاہم سابق ٹیسٹ کپتان کی پیر کوکراچی سے روانگی کا امکان نہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد اعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پیر کو خلیجی پروازیں ملتوی کر دی گی ہیں، سرفراز احمد کی منگل کی صبح روانگی ممکن ہے، سرفراز احمد کی دوحا یا بحرین کے راستے روانگی کا امکان ہے، ادھر رابطے پر کوئٹہ گلیڈیٹر کے ترجمان نے بھی سرفراز احمد کو ویزہ مل جانے کے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے کپتان کا شدت کے ساتھ انتظار ہے۔