بھارت آئی پی ایل کیلیے پھر خود غرض بن گیا

247

نئی دہلی:  بھارت آئی پی ایل کیلیے پھر خود غرض بن گیا، کیریبیئن لیگ کا شیڈول تبدیل کرنے کیلیے ویسٹ انڈیز پر دباؤ ڈالنے لگا،سی پی ایل کو اپنے وقت سے ہفتہ، 10 دن پہلے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی آئی پی ایل کیلیے خود غرضی کی انتہا کرتے ہوئے اب ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ پر بھی حکم چلانا شروع کردیا ہے، بی سی سی آئی نے ایک روز قبل اپنیعام اجلاس میں آئی پی ایل کے 14 ویں ایڈیشن کو ستمبر اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔