عثمان خواجہ پی ایس ایل میں شرکت کا خواب پورا ہونے پر مسرور ہیں،آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان میں کھیلنے کی خواہش پوری نہیں ہوسکے گی،پہلی بار قرنطینہ کا تجربہ کرر رہا ہوں،ابوظبی میں گرمی سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہوگی، پاکستانی سینئرز اور جونیئر کرکٹرز سے ملاقات کا منتظر ہوں۔
’’ عثمان خواجہ نے کہاکہ میری ہمیشہ سے پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش تھی مگر شیڈول آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ سے متصادم ہونے کی وجہ سے وقت نکالنے میں مشکل رہی،اس بار کورونا کی وجہ سے ملک میں مقابلے محدود ہوئے تو موقع بن گیا،میں پاکستان میں کھیلنا چاہتا تھا مگر بدقسمتی سے کورونا کی وجہ سے یہ خواہش پوری نہیں ہوسکے گی۔