جوہی چاولہ فائیو جی ٹیکنالوجی کیخلاف میدان میں آگئیں

315

ممبئی: ھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

ٹیکنالوجی کی ریس میں بھارت بھی دنیا کے ساتھ کھڑا ہونے کی کوشش کررہا ہے اور ایسے  میں جہاں ترقی یافتہ ممالک میں فائیو جی کی ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے وہیں بھارت نے بھی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ اس فیصلے کے خلاف عدالت پہنچ گئیں۔

بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کا شمار ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سمیت ماحول دوست اقدامات پر زور دیتے ہیں، اس لیے اداکارہ اپنے ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال سے خوش دکھائی نہیں دیتی اور انہوں نے اس ٹیکنالوجی کے استعمال کو روکنے کے لیے عدالت کا دروزا کھٹکھٹایا ہے۔

ایک انٹریو میں اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا کہ میں بھارت کی ترقی یا پھر ملک میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترقی کے خلاف نہیں بلکہ میں تو خود جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے حق میں ہوں اور مجھ سمیت تمام لوگ اس سے استفادہ حاصل کرتے ہیں تاہم کچھ چیزوں پر اعتراض ہے۔