دنیا بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد78 لاکھ سےزائد ہوگئی

228

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اٹھہتر لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک چار لاکھ بتیس ہزار اموات ہوچکی ہیں۔

امریکہ اس حوالے سے بدستور سرفہرست ہے جہاں اکیس لاکھ سے زائد مریض ہیں جبکہ ایک لاکھ سترہ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

برازیل میں ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔