برلن: یورپی میڈیا نے ڈنمارک پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت متعدد یورپی رہنماؤں کی جاسوسی کے لیے امریکا کی مدد کا الزام عائد کیا ہے۔
یورپی میڈیا نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور صدر فرینک والٹر سمیت متعدد یورپی رہنماؤں کی جاسوسی کروائی تھی، اس کام کے لیے امریکی خفیہ ایجنسی (این ایس اے)نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے ڈنمارک کی خفیہ ایجنسی کو استعمال کیا اور معلومت حاصل کیں۔
دوسری جانب ترجمان جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ انجیلا مرکل کو جاسوسی کے انکشافات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے تاہم انہیں یا صدر کو اس حوالے سے کچھ نہیں معلوم ہے جب کہ امریکی اور ڈنمارک کی خفیہ ایجنسیز کی جانب سے رپورٹ سے متعلق کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔