مصر کا اسرائیل اور حماس کے درمیان مستقل جنگ بندی پر زور

234

مصر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان مستقل جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

قاہرہ میں مصر اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے جس میں حماس کے ساتھ مستقل جنگ بندی کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔

مصری وزارت ِ خارجہ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے اور تعمیر نو کے لیے مصرکی کوششیں مسلسل جاری رہیں گی، دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں مصری خفیہ ادارے کے سربراہ نے اسرائیلی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی ہے۔