فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کرنے پر احتجاج، اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا

225

فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کے معاملے پر مشرقی بیت المقدس میں احتجاج کرنے والے مظاہرین پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا۔

مشرقی بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے پر احتجاج کیا گیا، اسرائیلی فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے، کئی نوجوانوں پر بدترین تشدد بھی کیا گیا۔

صیہونی فورسز نے میڈیا ورکرز کو بھی دھکے دیئے، پوسٹ پر تعینات فوجیوں نے سڑک کنارے پرامن احتجاج کو بھی ختم کروا دیا۔