کینیڈین رکن پارلیمنٹ آن لائن اجلاس میں برہنہ پکڑے جانے پر ذمہ داریوں سے سبکدوش

276

اوٹاوا: کینیڈین رکن پارلیمنٹ آن لائن اجلاس میں برہنہ نظر آنے پر کچھ عرصے کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔

کینیڈین دارالعوام کے رکن ویلیم ایموس پارلیمان کے آن لائن اجلاس کے دوران برہنہ حالت میں کپ کے اندر رفع حاجت کرتے ہوئے پکڑے گئے جس کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ویلیم ایموس کا تعلق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت سے ہے جب کہ چند ماہ قبل بھی وہ آن لائن اجلاس کے دوران کینیڈا اور کیوبک کے جھنڈوں کے دوران برہنہ کھڑے نظر آئے تھے۔