چیچنیا کے حکمران رمضان قادروف نے شادی سے پہلے ادا کی جانیوالی رقم (برائیڈ منی) جمع کرنے میں کرونا وائرس کی وباء کے دوران مشکلات کے شکار 207 دولہوں کو مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مسلم اکثریت والے جمہوریہ چیچنیا میں ایک قدیم روایت کے مطابق دولہے کو دلہن یا اس کے اہل خانہ کو رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔
سرکاری روسی نیوز ایجنسی آر آئی اے نووستی کے مطابق حالیہ صورتحال کے پیش نظر چیچن صدر رمضان قادروف نے 207 دولہوں کیلئے دلہن کو دی جانیوالی رقم کا بندوبست کیا ہے جو قرنطینہ میں رہنے کی وجہ سے یہ رقم اکٹھی نہیں کرسکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر دولہے کو 50 ہزار روبیل یا تقریباً 700 ڈالر (ایک لاکھ 12 ہزار روپے سے زائد) کی رقم ادا کی جائے گی۔