برطانیہ میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی بسیں سڑکوں پر دوڑیں گی

278

برطانیہ میں ڈرائیور کے چلنے والی بسیں سڑکوں پر دوڑیں گی۔

برطانیہ نے  ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ کیمبرج میں برطانیہ کی پہلی خودکار بس  نے  دو میل کا سفر طے کیا۔ کسی بھی ڈرائیور کے بغیر بس نے خودکار طریقے سے سفر طے کیا۔

آٹومیٹک الیکٹرانک بس کے چلنے کے دوران سڑک پر عام ٹریفک بھی چلتی رہی۔ الیکٹرک بسوں میں دس مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔

قبل ازیں برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی ایک کار کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں2 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔