شاہ محمود قریشی کے ابوظبی حکام سے رابطے، PSL6 منسوخ ہونے سے بچالیا

366

 کراچی:  وزارت خارجہ نے پی ایس ایل کو منسوخی سے بچالیا جب کہ میٹنگ میں فرنچائز مالکان کو بتایا گیا کہ ابوظبی کی اعلیٰ حکومتی شخصیات سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے رابطے نے مسائل حل کرائے۔

پی ایس ایل6 مسائل میں گھری ہوئی ہے، کراچی کے ہوٹل میں بائیو ببل میں کورونا پھیلنے پر ایونٹ کو روکنا پڑا، پھر یکم جون سے بقیہ میچز کرانے کا فیصلہ ہوا تو ملک میں دوبارہ وائرس کا پھیلاؤ بڑھ گیا۔

فرنچائزز کی تجویز پر پی سی بی نے ایونٹ کو یو اے ای منتقل کرنے کا ارادہ کر لیا، وہاں اجازت ملنے میں تاخیرپر پھر مقابلے ملتوی ہوتے دکھائی دینے لگے مگر حکومتی سطح پر رابطے نے اجازت دلائی، ویزے ملنے میں بھی تاخیر ہوئی، اس کے بعد بھی کئی مسائل سامنے آئے جس کی وجہ سے ٹیموں کی ابوظہبی روانگی موخر کرنا پڑی۔