اسرا بلجک پاکستانی لباس میں جلوہ گر، تصویروں نے تہلکہ مچا دیا

260

سپر ہٹ ٹیلی وژن سیریز ارطغرل کی حلیمہ سلطان ( اسرا بلجک) پاکستانی لباس پہنے ہوئے جلوہ گر ہوئیں، تصویروں نے تہلکہ مچا دیا۔

شلوارقمیص میں ملبوس اسرا بلجک بہت ہی خوبصورت نظر آئیں ، انہوں نے اپنے تصویر کی کیپشن میں کھاڈی لکھا۔

اسرا بلجک 2014 سے 2018 تک ترکی کی تاریخی ٹیلی ویژن سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ خاتون کے کردار ادا کر کے شہرت پا چکی ہیں، یہ ڈرامہ پاکستان ٹیلی وژن میں اردو زبان میں 2020 سے دکھایا جا رہا ہے ۔ اداکارہ ایک اور ڈرامہ ’رامو‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں ۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی سے پاکستانی مقامی برانڈ اور چین کی موبائل کمپنی کیساتھ معاہدے بھی سائن کر چکی ہیں۔

انہوں نے اب اپنے مداحوں کو کھاڈی کی مشہوری سے حیران کر دیا ہے ۔