اسرائیل فلسطین تنازع کو حل کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، چین

276

چین نے کہا ہے کہ بین الااقوامی امن کی بنیادی ذمہ داری سلامتی کونسل پر عائد ہوتی ہے، اسرائیل فلسطین تنازع کو حل کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقبل مندوب جا نگ جون نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ایک طرف نہیں رکھا جا سکتا ان کے دکھوں کا نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

چینی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ ہر بار یہ فلسطینی مسئلہ پہلے سے زیادہ گھمبیر ہو جاتا ہے، بین الااقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی کے لیے یہ خطرناک صورتِ حال ہے، مسئلے کا حل نہ ہونا عالمی ضمیر پر بوجھ ہے۔