اسرائیل کے معروف اخبار نے شہید فلسطینی بچوں کی تصاویر پہلے صفحے پر شائع کر دیں

233

اسرائیل کے معروف اخبار نے اپنے پہلے صفحے کوغزہ پر صیہونی فورسز کے حملوں میں شہید فلسطینی بچوں کے لئے مخصوص کیا اور سرخی لکھی کہ جنگ کا بدل یہ ہے۔

اسرائیل کے معروف اور پرانے اخبار ہیرٹز نے عبرابی زبان میں شائع شدہ ایڈیشن میں شہید فلسطینی بچوں کی تصاویر پہلے صفحے پر چھاپ دیں، اخبار نے صیہونی فورسز کے حملے میں شہید ہونے والے ان بچوں پر حملے کے وقت کے واقعات بھی لکھے ہیں۔

اخبار نے اسرائیلی حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ میں 67 بچے ہلاک کر دئیے گئے، جنگ کا بدل یہ ہے۔