کورونا کیسز میں اضافہ، ملائیشیا میں 14روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان

246

ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نےکورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں چودہ روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق لاک ڈاؤن کا اطلاق یکم جون سے چودہ جون تک تمام ا کانومک اور سوشل سیکٹر پر ہوگا تاہم بنیادی ضروریات کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

ملائیشیا میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران آٹھ ہزار 290 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ ایک ماہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔