عامر خان کی بیٹی ذہنی مسائل کے شکار افراد کیلئے میدان میں آگئیں

232

ممبئی:بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان ذہنی مسائل کے شکار افراد کی مدد کے لیے میدان میں آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے ذہنی مسائل سے دوچار افراد کی مدد کے لیے ایک فاؤنڈیشن کا آغاز کیا ہے۔ ایرا خان اپنے والد کے برعکس سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی فاؤنڈیشن سے متعلق بھی انہوں نے لوگوں کو سوشل میڈیا پر ہی بتایا۔

ایرا خان نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو اپنا ٹیٹو بھی دکھایا جو انہوں نے اپنی 21 ویں سالگرہ پر بنوایا تھا ۔ اس ٹیٹو میں انہوں نے ہاتھ پر لکھوایا ہے ’’اگر ہم نہیں تو کون کرے گا؟‘‘

واضح رہے کہ ایرا خان ماضی میں ڈپریشن کا شکار رہ چکی ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ذہنی پریشانی کا تذکرہ بھی کیا تھا۔ لہذا اب وہ اس بیماری میں مبتلا افراد کی مدد اور ذہنی صحت کے حوالے سے کے لیے شعور اجاگر کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔