اسرائیلی عدالت نے 86 فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت منسوخ کر دی

258

اسرائیلی عدالت نے 86 فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کے خلاف کی گئی اپیل پر سماعت منسوخ کر دی۔

فلسطینی شہریوں سے ان کے گھر چھیننے کے اسرائیلی عدالت کے اقدام پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرے میں نوجوانوں اور خواتین نے پلے کارڈز اٹھا کر شرکت کی اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے، ڈسٹرکٹ کورٹ میں فلسطینی خاندانوں نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔

مشرقی بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں اسرائیل یہودی آباد کاروں کو مسلمانوں کے گھر چھین کر بسا رہا ہے، یہ معاملہ حالیہ دنوں میں غزہ اور مغربی کنارے میں ہونے والے اسرائیلی حملوں کی بڑی وجہ تھی۔