دال کے دانے جیسا زندہ، مصنوعی اور دھڑکتا ہوا دل

315

ویانا: آسٹریا کے سائنسدانوں نے زندہ انسانی خلیوں پر مشتمل، ایک ایسا ننھا منا مصنوعی دل تیار کرلیا ہے جس کی جسامت دال کے ایک دانے جتنی ہے اور وہ دھڑکتا بھی ہے۔

اگرچہ اس سے پہلے بھی زندہ انسانی خلیات پر مشتمل، چھوٹے چھوٹے مصنوعی دل بنائے جاچکے ہیں لیکن مذکورہ پیش رفت کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مصنوعی دل کے خلیوں نے اپنے آپ کو خود ہی ترتیب دے کر یہ شکل اختیار کی اور دھڑکنا بھی شروع کردیا۔