مارک رفالو نے فلسطینیوں کی حمایت کو اپنی غلطی قرار دے دیا

300

’دی اوینجرز، تھور: رنگناروک، کیپٹن مارول، اوینجرز اینڈ گیم، اوینجرز آف الٹرون اور آئرن مین 3‘ جیسی فلموں میں ہولی وڈ سائنس فکشن سپر ہیرو ‘ہلک’ کا کردار ادا کرنے والے اداکار مارک رفالو نے فلسطینیوں کی حمایت کو اپنی غلطی قرار دے دیا۔

مارک رفالو نے رواں ماہ 11 مئی کو اپنی ٹوئٹ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں کی جانے والی حالیہ جارحیت کے پیش نظر اپنی ٹوئٹ میں ایک آن لائن پٹیشن کا لنک شیئر کرتے ہوئے اسرائیل پر جنوبی افریقہ پر نسل کشی کے فسادات کے دوران لگائی گئی پابندیوں جیسا مطالبہ کیا تھا۔

مارک رفالو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے دوران 1500 فلسطینیوں کو نقل مکانی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 200 مظاہرین زخمی اور 9 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔