پریانکا نے کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتادیا

376

 ممبئی: بھارتی اداکارہ پریانکا نے نک جونز کے ساتھ کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتادیا۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے، الگ ممالک سے تعلق ہونے کے باوجود دونوں کے درمیان زبردست زہنی ہم آہنگی پائی جاتی ہے، اس کے علاوہ پریانکا چوپڑا خود بھی متعدد مرتبہ نک کے لیے اپنی بے لوث محبت کا اظہار کرچکی ہیں اور اب خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے کامیابی کا راز بھی بتادیا ہے۔

ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ابھی ہماری شادی کو صرف 2 سال ہی ہوئے ہیں لہذا زیادہ تجربہ تو نہیں تاہم ایک اچھی اور خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز یہ ہے کہ میاں، بیوی بیٹھ کر ایک دوسرے سے بات کریں اور وقت گزاریں۔