جنوبی ایشیا کے مسلم اکثریتی ملک بنگلہ دیش نے واضح کیا ہے کہ الیکٹرانک پاسپورٹ میں سے ’اسرائیل کے سوا‘ کے الفاظ ہٹانے کا مطلب خارجہ پالیسی کی تبدیلی نہیں ہے۔
بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے 23 مئی کو فیس بک پوسٹ کے ذریعے حال ہی میں اپنے الیکٹرانک پاسپورٹ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد شروع ہونے والے تنازع پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کھل کر بات کی۔
طویل پوسٹ میں واضح کیا گیا کہ پاسپورٹ کی سامنے آنے والی تصاویر کے بعد سے لوگ الجھاؤ (کنفیوژن) کا شکار ہیں لیکن حکومت یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ بنگلہ دیش کی مشرق وسطیٰ کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔