اسرائیلی پولیس کا مسجد الاقصی میں نمازیوں پر پھر تشدد، 6 فلسطینی گرفتار

289

غزہ: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر اسرائیلی پولیس نے یہودی آباد کاروں کے ساتھ مسجد الاقصی کے احاطے میں موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق اتوار کی صبح اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آنے والے درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصی کے احاطے میں موجود فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی پولیس نے  مسجد میں موجود نوجوانوں کو زبردستی باہر نکال کر 45 سال سے کم عمر کے افراد کی مسجد الاقصی میں داخلے پر پابندی لگادی۔