سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے ائیر فورس اسٹیشن میں اپنا کمرہ بند کرکے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ نوجوان کا تعلق ہریانہ کے علاقے کوٹلی کلاں سے تھا جس کو جموں و کشمیر میں تعینات کیا گیا تھا۔
خودکشی کرنے والے اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی جب کہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے منتقل کردیا گیا۔