3 سال سے ‘لاپتا’ اماراتی شہزادی لطیفہ کی نئی تصویر سامنے آگئی

112

اقوام متحدہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی لطیفہ المکتوم کے زندہ ہونے سے متعلق ‘ٹھوس’ ثبوت فراہم کرنے کے مطالبے کے بعد 3 سال سے ‘لاپتا’ شہزادی کی تصویر انسٹاگرام پر سامنے آگئی۔

شہزادی لطیفہ، جنہیں مہینوں سے نہ دیکھا گیا ہے اور نہ ہی ان کے بارے میں کچھ سنا گیا ہے، ان کی تصویرفیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے 2 پبلک اکاؤنٹس پر رواں ہفتے شیئر کی گئی۔

اس تصویر میں بظاہر شہزادی لطیفہ موجود ہیں لیکن یہ تصدیق نہیں کی جاسکی کہ وہ واقعی انہی کی تصویر ہے اور وہ اصل میں کس وقت لی گئی تھی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔