ایمازون نے پاکستان کو سیلرز لسٹ میں شامل کرلیا

374

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ای کامرس کمپنی ایمازون نے پاکستان کو اپنے سیلر لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر اس پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ہمارے ای کامرس کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے اور یہ نوجوان اور کاروبار کرنے والی نئی نسل کے لیے وسیع مواقع پیدا کرے گا، ہم اس میں شامل سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں’۔

مشیر تجارت نے اپنی ٹوئٹ میں ایمازون انٹرنیشنل سیلر سروسز کے نائب صدر ایرک بروسارڈ کا ایک پیغام بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی تاجر اب پلیٹ فارم پر فروخت کرنے کے اہل ہیں۔