واشنگٹن : مائیکرو سافٹ نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ آئندہ سال کے وسط میں مقبول ترین براؤز انٹرنیٹ ایکسپلورر کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیا جائے گا۔
دنیا کی مقبول ترین کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤز انٹرنیٹ ایکسپلورر کو 25 سال بعد ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ریٹائر کرنے کا اعلان کردیا۔
کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ15 جون2022 کو انٹرنیٹ ایکسپلورر11 ڈیسک ٹاپ ایپ کو ریٹائر کردیا جائے گا، یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا وہ ورژن ہے جو ونڈوز 10 میں موجود ہے۔