رواں برس اپریل میں پاکستان میں اپنی موسیقی سے سب کو چونکا دینے والے 20 سالہ عبداللہ صدیقی کو امریکی جریدے فوربز نے اپنی 30 انڈر 30 فہرست کا حصہ بنایا تھا۔
اسپوٹی فائی کو دیے گئے انٹرویو میں عبداللہ صدیقی نے موسیقی کی دنیا میں اپنے سفر پر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ موسیقی کی دنیا میں بطور فنکار ان کا سفر ایک دہائی قبل شروع ہوا۔
عبداللہ صدیقی نے بتایا کہ ‘میوزک سے ان کا تعلق اس وقت شروع ہوا جب وہ اپنے والدین کے گھر میں، ایک پرانے کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے، ابتدائی میوزک سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے بس بٹن دباتے تھے جن کی آواز انہیں موسیقی جیسی لگتی تھی’۔