بھارت ؛ پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر امام مسجد سمیت 4 افراد گرفتار

237

 بھارت میں ایک وائرل ویڈیو کو بنیاد بناتے ہوئے  پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے کے الزام میں 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جن میں سے امام سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر 15 مئی کو فلمائی گئی ایک ویڈیو میں درجن سے زائد افراد کو جلال آباد کراسنگ پر پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو بھارتی شہر قنوج کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔