گیارہ روزہ اسرائیلی بربریت، غزہ کھنڈرات میں تبدیل، 66 بچوں سمیت 232 فلسطینی شہید ہوئے

265

گیارہ روزہ صیہونی بربریت کے دوران غزہ کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا، اسرائیل کے حملوں میں 66 بچوں سمیت 232 فلسطینی شہید ہوئے، 19سو سے زائد شدید زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق 90 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔

فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حملے تو رک گئے تاہم غزہ بربادی اور تباہی کی تصویر بن گیا، جابجا بربادی کے مناظر ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے 450 سے زائد بڑی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ صہیونی فورسز نے ایک ہزار 335 گھروں کو تباہ کردیا، 13 ہزار کو جزوی نقصان پہنچا، اٹھاون اسکول تباہ ہو گئے، ڈھائی لاکھ لوگوں کو پانی کی فراہمی بند ہو گئی۔ اقوام متحدہ کے مطابق 90 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔