برطانوی اداکار ادریس البا نے فلسطین میں جاری اسرائیلی درندگی اور خونریزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ معاملے کا نوٹس لیںاس سے پہلے کہ مزید جانی نقصان ہو۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارادریس البا نے لکھا کہ بہت ساری زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں، ابھی ان میں سے کچھ تو ہمارے علم میں ہی نہیں ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وہ سفاکی اور خونریزی ہے جس نے انہیں تشویش کا اظہار کرنے پر مجبور کر دیا ہے ، اسے روکنا ہوگا، اس سے پہلے کہ مزید جانی نقصان ہو، اس معاملے میں مداخلت کرنے کی ضرورت ہے ۔
واضح رہے کہ کئی دیگر عالمی شہرت یافتہ شوبز شخصیات بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی سفاکانہ کارروائیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خون ریزی روکنے کا مطالبہ کر چکے ہیں، امریکی ماڈلز بیلا اور جی جی حدید، انگین آلتان نے فلسطین کی آزادی کے لئے کوششوں پر زور دیا ہے۔