افغانستان: 3 روزہ جنگ بندی کا خاتمہ، طالبان کی کارروائیوں کا آغاز

244

عید الفطر پر 3 روزہ جنگ بندی کے خاتمہ کے بعد افغان طالبان نے کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے، عسکری گروہ نے صوبہ ہرات پر بڑ احملہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہرات کے ضلع اوبہ میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جنگ جاری ہے، طالبان نےضلع اوبہ کو صوبے کے دیگر علاقوں سے ملانے والا پل کو تباہ کردیا ہے۔ حملے میں طالبان کمانڈر سمیت تین حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان فورسز امریکی افواج کے انخلا کے بعد ملک کادفاع کرنے کے لئے تیار ہیں، طالبان کو ایسا سیاسی نظام تسلیم کرنا ہوگا جسکی بنیاد انتخابات پر ہو۔