کیلفورنیا: واٹس ایپ نے اپنی متنازعہ پرائیویسی پالیسی کو 15 مئی سےلاگو کردیا ہے، لیکن جن لوگوں نے اس پالیسی کو قبول نہیں کیا ہے تو ان کے اکاؤنٹس کے ساتھ کیا ہوگا؟
رواں سال 4 جنوری کو واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کرائی جس میں کچھ شرائط متنازع تھی، ان شرائط کے سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں واٹس ایپ کے لاکھوں صارفین اس کے حریف میسجنگ پلیٹ فارمز ٹیلی گرام، سنگل وغیرہ پر منتقل ہونے لگے۔
جن صارفین نے اب تک اس پالیسی کو منظور نہیں کیا ہے ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کے ساتھ کیا ہوگا یہ بات ابھی تک غیر یقینی تھی۔