’’بٹ‌ کوائن نقصان دہ‘‘ : ایلن مسک کے خدشات کے بعد کرپٹو کرنسی لڑ کھڑا گئی

272

نیویارک: امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور اسیپس ایکس کے بانی سربراہ ایلن ماسک نے ڈیجیٹل کرنسی کو ماحولیات کے لیے نقصان دہ قرار دیا تو کرپٹو کرنسی کی قیمت میں‌ نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایلن مسک نے سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر پر کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی روک تھام اور اس کی پیداوار سے ماحول پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کرپٹو کرنسی کو ماحولیات کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’بٹ کوائن کی مائننگ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے فوسل اور فیولز کے استعمال پر خدشات ہیں‘۔