انگلش فائٹر ٹائسن فری اور انتھونی جوشووا کے مابین بڑا مقابلہ، 14 اگست کی تاریخ فائنل

342

جوشیلے بھڑکیلے اور پھرتیلے کھیل باکسنگ کا بڑا مقابلہ انگلش فائٹر ٹائسن فری اور انتھونی جوشووا کے درمیان ہو گا، سعودی رِنگ میں چودہ اگست کی ڈیٹ فائنل ہو گئی۔

جدہ کے باکسنگ رِنگ میں انگلش فائٹرز کا تگڑا مقابلہ، برٹش ہیوی ویٹ چیمپئن ٹائسن فری کا اے جے کے نام سے مشہور انتھونی جوشووا کے درمیان فائٹ شیڈول ہے۔ چودہ اگست کو دونوں چیمپئن باکسر کا آمنا سامنا ہو گا۔

ٹائسن فری نے ویڈیو پیغام میں باؤٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’وہ انتظار نہیں کر سکتے، انتظار نہیں کر سکتے‘‘ اس جملے نے سب کو پرجوش کر دیا۔

ٹائسن فری تیس میں سے اکیس ناک آؤٹ کیے جبکہ ان کے حریف انتھونی جوشووا کی چوبیس میں سے بائیس کامیابیاں ناک آؤٹ ہیں۔ بڑے مقابلے کی بڑی تیاریاں شروع کر دی گئیں، پرستار بھی یہ فائٹ دیکھنے کیلئے بے قرار ہیں۔