نک جونز شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار، اسپتال منتقل

264

کیلی فورنیا: معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر، گلوکار اور موسیقار نک جونز اپنے شو کے سیٹ پر زخمی ہوگئے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل ہونا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ نک جونز اپنے شو کے سیٹ پر حادثے کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں طبی امداد کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔