ترک صدر کا پوپ فرانسس سے فون پر رابطہ، اسرائيل پر پابندیاں لگانے پر زور

251

ترک صدر رجب طیب اردوان  نے کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ٹیفلیونک گفتگو میں ترک صدر نے فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے میں مدد اور اسرائيل پر پابندیاں لگانے پر زور دیا۔

اس موقع پر طیب اردگان نے کہاکہ جب تک عالمی برادری اسرائیل پر پابندیاں نہیں لگاتی فلسطینی قتل عام کا نشانہ بنے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پوری انسانیت پر پڑ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 200 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد بے گھر ہوئے ہیں۔