القدس کی مکمل آزادی تک سلامتی و استحکام ممکن نہیں، او آئی سی

242

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے القدس اور مسجد اقصیٰ کو مسلم امہ کے لیے سرخ لکیرقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مکمل آزادی تک سلامتی و استحکام نہیں ہوسکتا۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا وزرائے خارجہ کی سطح کا غیر معمولی ورچوئل اجلاس ہوا، جہاں اسرائیل کی جارحیت، فلسطینی علاقوں پر قبضے خاص کر القدس شریف کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘اجلاس کی قرار داد اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر مذہبی حساسیت کو آگ دینے، فلسطینیوں اور مسلم امہ کو اشتعال دلانے کے حوالے سے واضح اور واشگاف انداز میں خبردار کرتی ہے’۔