اسرائیل میں یہودیوں کی عبادتگاہ میں حادثے میں 2 افراد ہلاک، 150 زخمی

448

مقبوضہ بیت القدس: مغربی کنارے میں یہودیوں کی عبادت گاہ میں دوران عبادت سیڑھیوں کا ایک اسٹینڈ ٹوٹ کر گر گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

معبد میں یہودیوں کے مذہبی تہوار کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران شدید رش کے باعث اسٹینڈ وزن برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا۔