بھارت: سمندری طوفان ٹاؤٹے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی

324

بھارت میں سمندری طوفان ٹاؤٹے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی،، طوفان بھارتی ریاست گجرات کی طرف بڑھ رہا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے باعث ایک سو پچاسی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل ر ہی ہیں، گجرات کے ساحلی علاقو ں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈیڑھ سو کلومیٹر دور موجو د طوفان کی وجہ سے ممبئی میں ایک سو چودہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں، ریاست مہاراشٹر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔