مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید دو نوجوان شہید

299

مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کا تسلسل جاری ہے مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے، بھارتی فورسز نے سر چ آپریشن کی آڑ میں کشمیری جوانوں پر اندھا دندھ فائرنگ کردی۔ جس کے باعث 2 کشمیری نوجوانوں شہید ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں کی شہادت کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے کو سیل کردیا۔