سینٹ لوئی: آلودہ پانی کی تلفی یا صفائی ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکی ہے۔ اب واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے گندے پانی کی صفائی کرنے والا ایسا ٹریٹمنٹ پلانٹ بنایا ہے جو پانی صاف کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی بھی بناسکتا ہے۔
سینٹ لوئی میں واقع واشنگٹن یونیورسٹی میں ماحولیاتی انجینیئرنگ کے پروفیسر زین جیسن کے مطابق آلودہ پانی نامیاتی ہوتے ہیں اور ان سے توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب آلودہ پانی کو صاف کرکے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان کا بنایا ہوا نظام آلودہ پانی صاف کرتے دوران بجلی بھی تیارکرسکتا ہے۔ اس کی تفصیلات جرنل فار اینوائرمینٹل سائنس میں شائع ہوئی ہے۔
اس سے قبل ہم فالتو فضلے سے بایوگیس کامیابی سے تیارکرتے رہے ہیں اور نکاسی آب کے پانی سے بجلی بنانے کے طریقے وضع ہوچکے ہیں لیکن ان میں پانی مکمل صاف نہیں ہوپاتا۔