دبئی: آئی سی سی نے ٹاپ لیول پر کرکٹ کو ’’کرپشن سے پاک‘‘ قرار دے دیا۔
آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر الیکس مارشل نے کہاکہ کرپشن کا اب کرکٹ میں کوئی وجود نہیں ہے، ہمارا کھیل صاف ستھرا ہے، خاص طور پر ٹاپ لیول پر کرکٹ میں کوئی کرپشن موجود نہیں، دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جو غیرقانونی طریقوں سے بڑی دولت حاصل کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں، وہ کرکٹ کو بھی ایک موقع کی طرح دیکھتے اور کچھ کامیابی بھی حاصل کرلیتے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں آئی سی سی نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر کچھ معروف کرکٹرز کو بھی سزائیں دیں۔ ان میں سنتھ جے سوریا، شکیب الحسن، ہیتھ اسٹریک اور نوان زوئیسا بھی شامل ہیں۔