شہروزکاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے کم عمرپاکستانی کوہ پیماکااعزاز حاصل کر لیا

350

دنیاکی بلندترین چوٹی پرسبزہلالی پرچم لہرا دیا گیا، 19سالہ شہروزکاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمرپاکستانی کوہ پیماکااعزاز حاصل کر لیا، شہروز اس سے پہلےبراڈپیک پر بھی قومی پرچم لہرا چکے ہیں۔

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کوہ پیما ہونے ساتھ ساتھ شہروز دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے ہیں۔

شہروز کے والد کاشف سلمان اور ان کے مینیجر ظہیر چودھری نے بتایا کہ شہروز نے پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح پانچ بجے ایورسٹ کو سر کر لیا ہے۔