سارہ بلوچ نے رمضان کے آخری عشرے میں اپنی پہلی حمد ریلیزکردی

352

معروف آرٹسٹ سارہ بلوچ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اپنی پہلی حمد ریلیزکردی۔

سارہ بلوچ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اپنی پہلی حمد ریلیزکردی ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔ سارہ بلوچ ملک کی معروف آرٹسٹ ہیں جو ماڈلنگ، اداکاری اور میزبانی کے ساتھ ساتھ مقبول آرجے بھی ہیں تاہم اب انہوں نے پہلی بارحمد باری تعالیٰ پڑھی ہے۔

سارہ بلوچ نے”میرا چلنا، میرا رکنا، میرا تھکنا، میرا گرنا، میرا اٹھنا، میرا جھکنا، اللہ ہو ہے” کے عنوان سے حمد پڑھی جسے انہوں نے اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل سے ریلیز کیا ہے۔