مانچسٹر: شمالی برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
شمالی برطانیہ میں 6 مئی کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے حتمی اور سرکاری نتائج اب جاری کردیے گئے ہیں۔
ان انتخابات میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی بڑی تعداد نے بطور امیدوار حصہ لیا، جن میں سے درجنوں نے فتح اپنے نام کی۔
بلدیاتی و میئرل انتخابات میں مجموعی طور پر 42 کے قریب پاکستانی نژاد برطانوی امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اتنی بڑی تعداد میں کامیابی پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار بھی کیا۔