روس میں مسلح شخص کا اسکول پر حملہ، 10 سے زائد بچے ہلاک

261

 ماسکو: روس کے شہر کازان میں مسلح نوجوان نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طلبا اور استاد سمیت 12 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر کے کازان کے ایک پرائمری اسکول میں مسلح افراد دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور بچوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک ہوئے جن میں 8 اسکول کے بچے 2 اساتذہ اور ایک گارڈ شامل ہے۔ 21 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے جن میں 18 بچے اور 3 اساتذہ شامل ہیں۔ 6 بچوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔