پالو آلٹو، کیلیفورنیا: آئی بی ایم نے دنیا کے باریک ترین ٹرانسسٹرز والا مائیکروپروسیسر تیار کرلیا ہے جس میں ہر ٹرانسسٹر کی چوڑائی 2 نینومیٹر، یعنی ڈی این اے سے بھی زیادہ باریک ہے۔
اس قدر باریک ٹرانسسٹرز کی بدولت جو مائیکروپروسیسر تیار ہوا ہے اس میں عام انسانی ناخن جتنی جسامت پر 50 ارب ٹرانسسٹرز سمو دیئے گئے ہیں جو بلاشبہ ایک ریکارڈ ہے۔
آئی بی ایم کا یہ نیا مائیکروپروسیسر جسے فی الحال کوئی باقاعدہ نام نہیں دیا گیا ہے، کارکردگی میں موجودہ مائیکروپروسیسرز کے مقابلے میں 45 فیصد بہتر ہونے کے علاوہ 75 فیصد تک بجلی کی بچت بھی کرے گا۔