مختصر پاکستانی فلم ’دریا کے اس پار‘ نے 3 عالمی ایوارڈز اپنے نام کرلیے

106

چترال: خیبرپختونخواہ کے ضلع چترال میں خواتین کی خودکشیوں اور نفسیاتی مسائل کے حوالے سے آگاہی پر مبنی مختصر دورانیے کی فلم ’دریا کے اس پار‘ نے تین عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیے۔

تقریباً 30 منٹ دورانیے کی اس فلم نے نیویارک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین مختصر دورانیے کی فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین مرکزی اداکارہ ( خبا عزیز ) کے تین ایوارڈز اپنے نام کیے۔ فلم کا موضوع خیبر پختونخوا کے مقبول سیاحتی مقام چترال میں خواتین کی خودکشیوں اور نفسیاتی مسائل کے حوالے سے آگاہی پر مبنی ہے۔

فلم ’دریا کے اس پار‘ کو کو نگہت اکبر شاہ نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ شعیب سلطان نے فلم کی ہدایات دی ہیں۔ شعیب سلطان نے بتایا یہ ان کا فلم ڈائریکٹ کرنے کا پہلا تجربہ تھا اور اللہ کا شکر ہے عالمی سطح پر ان کی فلم کی اتنی پذیرائی ہوئی۔ انہوں نے کہا یہ ہمارے اور پاکستان کے لیے فخر کا مقام ہے کہ ایک پاکستانی فلم نے عالمی مقابلے میں تین ایوارڈز اپنے نام کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.