کورونا کی زد میں آ کر ایک اور بھارتی اداکار زندگی کی بازی ہار گیا

77

کورونا وائرس کی زد میں آ کر ایک اور بھارتی اداکار زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے تیلگو فلموں کے اداکار اور معروف ٹی وی میزبان تھمالا نرسمہا ریڈی بھی چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق 45 سالہ اداکار چند روز سے کورونا کے باعث حیدرآباد کے ایک ہسپتال میں داخل تھے جہاں وہ آج جان کی بازی ہار گئے۔

تھمالا نرسمہا کے انتقال پر متعدد فملی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.